زائرہ وسیم بہت پر اعتماد اور باصلاحیت اداکارہ ہیں،ادویت چندن

منگل 14 نومبر 2017 14:22

زائرہ وسیم بہت پر اعتماد اور باصلاحیت اداکارہ ہیں،ادویت چندن
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار ادویت چندن نے کہا ہے کہ اداکارہ زائرہ وسیم بہت پر اعتماد اور باصلاحیت ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ادویت چندن نے کہا ہے کہ اداکارہ زائرہ وسیم بہت پر اعتماد اور باصلاحیت ہیں وہ اپنے مناظر کی عکسبندی کے دوران پوری طرح اس میں کھو جاتی ہیں ،ان کے ساتھ کام کرنا باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہون نے بہت چھوٹی عمر میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اوربہت جلدی اداکاری میں نکھار پیدا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 14:22:31