معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

جمعہ 17 نومبر 2017 13:08

معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے۔ ورسٹائل فنکار شفیع محمد شاہ نیاپنے منفرد انداز اور اداکاری کے ایسے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں جس نے انہیں امر کر دیا۔ 1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونے والے شفیع محمد شاہ نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کا امتحان پاس کیا۔

رعب دار آواز اور جاذب نظر شخصیت کے مالک شفیع محمد شاہ نے ریڈیو سے بطور صدا کار فنی سفر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

پھر اداکاری کی دنیا میں صلاحیتوں کا ایسا لوہا منوایا جس کا ہر ایک نے اعتراف کیا۔ اڑتا آسمان، تیسرا کنارہ، چاند گرہن، آنچ اور جنگل جیسے بے شمار ڈرامے ان کی شناخت بنے۔ تیس سالہ فنی سفر کے دوران انہوں نے سو سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں کے ساتھ کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

بیوی ہو تو ایسی، نصیبوں والی، روبی، تلاش، میرا انصاف اور الزام میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ دھیمہ لیکن پر اثر لہجہ رکھنے والے شفیع محمد شاہ کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔ 17نومبر 2007کو یہ درخشاں ستارہ دار فانی سے کوچ کر گیا
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 13:08:45