نسیم وکی کے انگلینڈ میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ کے شوز شاندار کامیابی سے ہمکنار

بدھ 22 نومبر 2017 13:44

نسیم وکی کے انگلینڈ میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ کے شوز شاندار کامیابی سے ہمکنار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) اداکار نسیم وکی کے انگلینڈ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ کے شوز شاندار کامیابی سے ہمکنار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکار نسیم وکی ان دنوں ایک ثقافتی ٹیم کے ہمراہ جس میں اداکارہ صوبیہ خان ، میگھا ، جواد وسیم ، طاہر نوشاد ، شاہد خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں انگلینڈ کے مختلف شہروں میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ کڑیاں سیاسی منڈے مراسی ‘‘ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے اور گزشتہ تین شوزمکمل طور پر ہائوس پیک تھے۔ جبکہ آج ( جمعرات ) آج ان کا شو گلیسکو میں پیش کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ نسیم وکی اور دیگر فنکار 18نومبر سے انگلینڈ میں موجود ہیں اور اگلے ماہ کے پہلے ہفتے پاکستان واپسی متوقع ہے ۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 13:44:54

Rlated Stars :