اداکارہ فرزانہ تھیم نئی ڈرامہ سیریل ’’ راوی کے پار ‘‘ میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ

بدھ 22 نومبر 2017 18:44

اداکارہ فرزانہ تھیم نئی ڈرامہ سیریل ’’ راوی کے پار ‘‘ میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم کو ڈرامہ پروڈیوسر ایان عابد نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل ’’ راوی کے پار ‘‘ میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’ راوی کے پار ‘‘ کی ریکارڈنگ کیلئے فرزانہ تھیم رواں ماہ کے آخر میںکراچی سے لاہور آئیں گی ۔ فرزانہ تھیم تقریباً دو سال بعد لاہور میں بننے والی کسی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔ یاد رہے کہ فرزانہ تھیم اور انکی بہن فلمسٹار ثناء اس وقت شوبز انڈسٹری میں مصروف ترین اداکارہ تصور کی جاتی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 18:44:47