فلم ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار جاوید حسن کی 8 ویں برسی 16دسمبر کو منائی جائے گی

بدھ 13 دسمبر 2017 15:29

فلم ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار جاوید حسن کی 8 ویں برسی 16دسمبر کو منائی جائے گی
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) فلم ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار جاوید حسن کی 8 ویں برسی 16دسمبر بروز جمعتہ المبارک منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جاوید حسن سٹیج ڈراموں اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے ساتھ ڈائریکشن فرائض بھی انجام دیتے رہے۔ان کی شکل سلطان راہی سے ملتی تھی،سلطان راہی کے دنیا سے جانے کے بعد جاوید حسن نے ان کی جگہ پر کرنے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہ مل سکی۔جاوید حسن کا تعلق فیصل آباد سے تھا وہ 16دسمبر 2009کو اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔

وقت اشاعت : 13/12/2017 - 15:29:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :