چاہتا ہوںا سٹیج سے فحاشی اور عر یانی کو مکمل خاتمہ کیا جائے‘ ارشد چوہدری

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) اسٹیج ڈرامہ ڈائر یکٹر ارشد چوہدری نے کہا ہے کہ سٹیج سے فحاشی اور عریانی کا خاتمہ میری اولین تر جیح ہے ‘جب تک فیملی ڈرامہ دیکھنے نہیں آئیں گی اس وقت تک سٹیج کومزید مضبوط نہیںبنایا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو میں ارشد چوہدری نے کہا ہے کہ میں اب تک سینکڑوں سٹیج ڈرامے کر چکا ہوں مگر میرے معیاری کام کی وجہ سے ہی میرے ڈرامے نہ صرف مقبول بلکہ کا میاب بھی ہو تے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی یہی چاہتا ہوں کہ سٹیج سے فحاشی اور عر یانی کو مکمل خاتمہ کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے ہی سٹیج کو مضبوط اور خوشخال بنایا جا سکتا ہے اور جب فحاشی اور عر یانی نہیں ہو گی تو زیادہ سے زیادہ فیملز بھی ڈرامہ دیکھنے آئیں گی ۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 12:41:11