امیتابھ بچن اور انوپم کھیر کی رجنی کانتھ کے کامیاب سیاسی سفر کے لئے نیک خواہشات

پیر 1 جنوری 2018 18:00

امیتابھ بچن اور انوپم کھیر کی رجنی کانتھ کے کامیاب سیاسی سفر کے لئے نیک خواہشات
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء)بالی وڈ شخصیات نے اداکار رجنی کانتھ کے سیاست میں قدم رکھنے پر ان کے کامیاب سفر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رجنی کانتھ نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے جس پر اداکار امیتابھ بچن ، انوپم کھیر ،رتیش دیش مکھ ، کبیر بیدی اور دیگر نے ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیاست میں کامیاب سفر کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔۔

وقت اشاعت : 01/01/2018 - 18:00:19