دیپکا پڈوکون اور عرفان خان ویشال بھردواج کی نئی فلم میں اکھٹے نظر آئیںگے

بدھ 10 جنوری 2018 20:23

دیپکا پڈوکون اور عرفان خان ویشال بھردواج کی نئی فلم میں اکھٹے نظر آئیںگے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ویشال بھردواج کی نئی فلم میں دیپکا پڈوکون اور عرفان خان ایک ساتھ نظر آئیںگے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ویشال بھردواج نے اپنے حالیہ انٹرویومیں کہا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے ایک سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور اب وہ اس پر فلم بنائیں گے جس میں دیپکا پڈوکون اور عرفان خان ہوں گے۔ فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ان کی بہت پرانی ہے لیکن انہوں نے فلم سات خون معاف اور فلم حیدر میں ان کا مختصر کردار تھا لیکن اب وہ انہیں فلم میں مرکزی کردار میں کاسٹ کر رہے ہیں جس پر انہیں بہت خوشی ہے۔۔

وقت اشاعت : 10/01/2018 - 20:23:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :