فلموں کی ناکامی کے بعد منشا اور شہروز کی ٹی وی پر واپسی

جمعہ 19 جنوری 2018 14:07

فلموں کی ناکامی کے بعد منشا اور شہروز کی ٹی وی پر واپسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء)اپنی فلموں ’چلے تھے ساتھ‘ اور ’چین آئے نہ‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اداکار منشا پاشا اور شہروز سبزواری ایک مرتبہ پھر ٹیلی ویڑن کی دنیا میں واپسی اختیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دونوں ایک ساتھ ’پرورش‘ نامی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے، جس کی ہدایات اویس خان دے رہے ہیں، جبکہ اس ڈرامے میں فردوس جمال، علی خان، سونیا نذیر اور تارا محمود بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے منشا نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ’اس ڈرامے کی کہانی نہایت دلچسپ ہے جو ایک قدامت پسند ماحول سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو بعدازاں اپنے آس پاس کے ماحول کی وجہ سے تھوڑی باغی ہوجاتی ہے، اس کے اپنے خواب ہوتے ہیں، لیکن بعد میں اسے احساس ہوتا ہے کہ اپنے خوابوں کو پورا کرتے ہوئے کبھی کبھار برے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے‘
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 14:07:16