شاہ رخ خان کی رئیس کا سیکوئل بنے گا

جمعہ 19 جنوری 2018 19:22

شاہ رخ خان کی رئیس کا سیکوئل بنے گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) بالی وڈ کنگ خان کی مشہور فلموں میں شمار فلم ' رئیس' کی سیکوئل فلم بننے کی اطلاعات ملی ہیں۔ حال ہی میں فلم ' رئیس' کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ' رئیس' کی سیکوئل فلم ' رئیس ریٹرن' بنانے کا عندیہ دیدیاہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں فلم رئیس' کو سال 2017 کی سب سے زیادہ پائریٹڈ فلموں میں سرفہرست قراردیاگیا۔ شاہ رخ خان کی ایکشن فلم ' رئیس ' 2017 کی سب سے زیادہ بلاک بسٹر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ فلم میں شاہ رخ کیساتھ پہلی بار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کام کیا فلم کی کہانی جرائم پیشہ گروہوں پر مبنی ہے۔۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 19:22:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :