لاس اینجلس میں سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کارنگا رنگ میلہ

تھری بِل بورڈ زآئوٹ سائیڈ ابنگ میسوری نے میدان مار لیا اور بہترین فلم قرار پائی

منگل 23 جنوری 2018 11:44

لاس اینجلس میں سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کارنگا رنگ میلہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) لاس اینجلس میں24ویں سالانہ سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈزتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایوارڈز کی نامزدگیوں میں بہترین فلموں کی کیٹیگری میں دی بِگ سِک، تھری بِل بورڈز آو?ٹ سائیڈ ابنگ میسوری، گیٹ آئوٹ، لیڈی برڈ اورمڈ بائونڈ شامل کی گئی تھیں جن میں تھری بِل بورڈ زآئوٹ سائیڈ ابنگ میسوری نے میدان مار لیا اور بہترین فلم قرار پائی۔

بہترین اداکارکا ایوارڈ فلم ڈارکسٹ آور کیلئے گیری اولڈ مین کو ملا جبکہ نامزدگیوں میں ڈارکسٹ آور کے علاوہ فلم گیٹ آئوٹ کیلئے ڈینیئل کولایا،کال مِی بائے یوًر نیم کیلئے ٹیموٹی چیلامیٹ، دی ڈیساسٹر آرٹسٹ کیلئے جیمز فرینکو اوررومن جے اسرائیل فلم کیلئے ڈینزل واشنگٹن شامل کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم تھری بِل بورڈ زآئوٹ سائیڈ ابنگ میسوری کیلئے فرانسیز می ڈورمنڈجیتنے میں کامیاب ہو گئیں جبکہ اس کیٹیگری کیلئے اداکارہ مارگیٹ روبی فلم آئی ٹونیاکیلئے ، فلم لیڈی برڈمیں بہترین اداکاری دکھانے کیلئے سائورسی رونن ،اداکارہ سیلی ہاکنز فلم دی شیپ آف واٹر کیلئے اورفلم وِکٹوریا اینڈ عبدل کیلئے جیوڈی ڈینچ کے نام شامل تھے ۔

بہترین ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ دس از یو ایس نے حاصل کیا بہترین ڈرامہ ایکٹر سٹارلنگ کے برائون کو ڈرامہ دس از یو ایس کیلئے اور بہترین ایکٹریس دی کرائون کیلئے کلیئر فوئے کو ملا۔ بیسٹ ٹیلی ویڑن مووی میں بہترین اداکاری دکھانے والے اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ الیگزینڈر سکارر کاز اور نکول کڈمین کو سیریز بِگ لٹل لائیز کیلئے دیا گیا۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 11:44:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :