فلم ’’عیاری‘‘ اور ’’پیڈمین‘‘ کے باکس آفس پر ٹکرائو پر صرف اچھے کی امید ہے، سدھارتھ ملہوترا

منگل 23 جنوری 2018 12:36

فلم ’’عیاری‘‘ اور ’’پیڈمین‘‘ کے باکس آفس پر ٹکرائو پر صرف اچھے کی امید ہے، سدھارتھ ملہوترا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ فلم ’’عیاری‘‘ اور’’پیڈمین‘‘ کے باکس آفس پر ٹکرائو پرصرف اچھے کی امید کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ میری فلم ’’عیاری‘‘ اور اداکار اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘ کا 9 فروری کو باکس آفس پر ٹکرائو سے گریز کیا جا سکتا ہے لیکن ہمیں اپنی فلم پر پورا بھروسہ ہے، یہ فلم کامیاب ہو گی کیونکہ اب ہم کچھ بھی نہیں بدل سکتے، ہم صرف اچھے کی امید کرسکتے ہیں۔

فلم ’’عیاری‘‘ میں اداکار سدھارتھ ملہوترا، منوج باجپائی، انوپم کھیر، نصیرالدین شاہ اور رکول پریت سنگھ جبکہ فلم ’’پیڈمین‘‘ میں اداکار اکشے کمار، سونم کپور اور رادھیکا اپتے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 12:36:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :