نقیب اللہ کی ہلاکت ، رابی پیرزادہ نے اپنی سالگرہ منسوخ کر دی

منگل 23 جنوری 2018 13:27

نقیب اللہ کی ہلاکت ، رابی پیرزادہ نے اپنی سالگرہ منسوخ کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کراچی میں نقیب اللہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تین فروری کو ہونیوالی سالگرہ منسوخ کر دی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے کہا کہ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب خان کی ہلاکت نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ، نقیب میرا بھائی اور اس قوم کا بیٹا تھا اس کو جس طرح مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا اس سے لوگوں کا پولیس سے اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے ، کوئی مجرم بھی ہو تو اس کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے ، پولیس مقابلے کی قانون میں کوئی اجازت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نقیب خان کی جواں سالہ موت پر گہرہ صدمہ ہوا ہے اور اسی لیے میں اس سال 3فروری کو اپنی سالگرہ نہیں منائوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا پہلا موقع ہے کہ میں اپنی سالگرہ نہیں منا رہی ، اس دن خاص طور پر نقیب خان کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کروں گی۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:27:34

Rlated Stars :