رواں سال ہونے والے آسکرز ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

ایوارڈز کی میزبانی دوسری مرتبہ امریکی میزبان جمی کمل کرینگے

بدھ 24 جنوری 2018 13:30

رواں سال ہونے والے آسکرز ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) گولڈن گلوب اور اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز کے بعد اب باری دنیا کے سب سے بڑے فلمی اعزاز آسکر ایوارڈز کی ہے۔رواں سال ہونے والے آسکرز ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس دوران گال گادوٹ، پریانکا چوپڑا، مشیل رودریگوز اور ریبل ولسن مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

90ویں اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی دوسری مرتبہ امریکی میزبان جمی کمل کرینگے،بہترین فلم کیلئے کال می بائے یور نیم، ڈارکسٹ ہار، ڈنکرک، گیڈ آٹ، لیڈی برڈ، فینٹم تھریڈ، دی پوسٹ، دی شیپ آف واٹر، تھری بلبورڈز آٹ سائڈ ایبنگ مسوری بہترین ہدایت کارکرسٹوفر نولان (ڈنکرک)، جارڈن پیلی (گیٹ آٹ)، گریٹا گروگ (لیڈی برڈ)، پال تھومس اینڈرسن (فینٹم تھریڈ)، گیولرمو ڈیل ٹورو (شیپ آف واٹر) بہترین مرکزی کردار کیلئے مرکزی اداکارتیموتھی شالامیٹ (کال می بائے یور نیم)، ڈینیئل ڈے لیوس (فینٹم تھریڈ)، ڈینیئل کلویا (گیٹ آٹ)، گیری اولڈمین (ڈارکسٹ ہار)، ڈینزیل واشنگٹن شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:30:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :