’’مک گئی سانجھ سجن دی‘‘گلوکار مشتاق خان علوی کا نیا البم دوستی پروڈکشن ریلیزکریگی

بدھ 21 فروری 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء)مشہورزمانہ گیت’’مٹھیایاں ونڈی دی پھرنی ایں،توں یاریاں نویاں لاکے‘‘سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار مشتاق خان علوی نے اپنے نئے البم ’’مک گئی سانجھ سجن دی‘‘کی ریکارڈنگ گزشتہ دنوں مکمل کرلی،اس البم کے لئے گیت ایم اے تبسم،ریاض علی آرزو ودیگر شعراء کرام سے لکھوائے گئے ہیں،اس البم کے ویڈیوگیتوں کی عکسبندی جلدہی لاہور،پتوکی،شیخوپورہ کے خوبصورت مقامات پر کی جائے گی ،جس میں نامورومعروف فنکاراپنا کام عکسبندکروائیں گے،مکمل ہونے کے بعداس البم کو دوستی پروڈکشن ریلیزنگ کمپنی ملک بھرمیں ریلیزکریگی۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 16:30:10