فلم ’’باغی 2 ‘‘ کا ٹریلر جاری

جمعرات 22 فروری 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’باغی 2 ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساجد نادیا والا کی پروڈکشن فلم ’’باغی 2 ‘‘ کا 2 منٹ اور 45 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریلر میں اداکار ٹائیگر شروف اپنی محبت کے بارے میں بتارہے ہیں اور اداکارہ دیشا پتانی پر کچھ لوگ حملہ کرتے ہیں جو ٹائیگر شروف کو باغی بنا دیتا ہے۔ ہدایتکار احمد خان کی فلم ’’باغی 2 ‘‘ میں اداکار منوج باجپائی ، رندیپ ہودا اور پراتیک ببر بھی شامل ہیں۔ فلم رواں سال 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 11:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :