عدلیہ سے گلہ کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو سوچنا چاہیے ،ْطلال چوہدری

نواز شریف پہلے خود دستخط کیا کرتے تھے اب کسی کی ڈیوٹی لگا دیں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ سے گلہ کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو سوچنا چاہیے ،ْنواز شریف پہلے خود دستخط کیا کرتے تھے اب کسی کی ڈیوٹی لگا دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عدلیہ سے گلہ کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو سوچنا چاہیے، نواز شریف پہلے خود دستخط کیا کرتے تھے اب کسی کی ڈیوٹی لگا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدارت اور وزارت نوازشریف کا مسئلہ نہیں بلکہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور ملک میں 70 سال سے چلنے والے فرسودہ سسٹم کا خاتمہ ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ اب تمام نظریں پارلیمنٹ کی طرف ہیں وہی فیصلہ کریگی کہ بنیادی حقوق کیا ہیں اور فرائض کیا ہیں، ایسے تمام فیصلے اور شقیں 2018 میں ووٹ کی طاقت سے واپس کر دیں گے
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 12:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :