بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے جیا بچن کو سیاست کی راکھی ساونت قرار دے دیا

بدھ 7 فروری 2024 22:51

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے جیا بچن کو سیاست کی راکھی ساونت قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) سابق بھارتی اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کو سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی سیاست کی راکھی ساونت قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ، جیا بچن کی اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل رہتی ہیں جن میں وہ صحافیوں سے نالاں نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

سابق اداکارہ کو بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی بد مزاج قرار دیا جانے لگا ہے ،بھارتی میڈیا پر جیا بچن کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ راجیا سبھا میں غصہ کرتی نظر آ رہی ہیں۔

جیا بچن ویڈیو میں سپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ہم سے تمیز سے بات کی جائے، ہم سکول کے بچے نہیں۔اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔کچھ صارفین نے جیا بچن نے انہیں ہندوستانی سیاست کی راکھی ساونت سے تشبیہ دی ہے ۔
وقت اشاعت : 07/02/2024 - 22:51:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :