ماہرہ پر تنقید…ایوارڈ نہ ملنے پر مداح مہوش سے زیادہ سجل کیلئے پریشان

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لینے والی ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداح مہوش حیات سے زیادہ سجل علی کے لئے پریشان دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

اگرچہ کچھ صارفین نے بہترین فلمی اداکارہ کا ایوارڈ مہوش حیات کو نہ دئیے جانے پر دکھ کا اظہار بھی کیا، تاہم بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ نہ جیت پانے پر زیادہ تر لوگ سجل علی کیلئیپریشان نظر آئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوںہونے والے 17 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ ’صبا قمر‘ کو ان کے ڈرامے ’باغی‘ پر دیا گیا۔جب کہ بہترین فلمی اداکارہ کا ایوارڈ ’ماہرہ خان‘ کو ان کی فلم ’ورنہ‘ پر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ماہرہ خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’اوور ایکٹ‘ اداکارہ قرار دیا۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 14:50:12