بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد

اتوار 25 فروری 2018 15:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) بھارت کی فلم ایسوسی ایشن فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز نے پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

انڈین میڈیا کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے پاکستان فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔فیڈریشن نے یہ فیصلہ ایک اجلاس میں کیا ہے جس کے بعد پورے بھارت میں اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز کو آل انڈیا سنیما ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی تصور کیا جاتا ہے جس کے ساتھ پورے بھارت کی فلم اور ٹی وی ایسوسی ایشنز کا الحاق ہے۔

وقت اشاعت : 25/02/2018 - 15:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :