فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل

بدھ 21 مارچ 2018 11:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار لو رنجن کی فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ 23 فروری کو ریلیز کی گئی جو اب 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے، فلم نے ریلیز کے 4 ہفتوں میں مجموعی طور پر 100.10 کروڑ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکار کارتک آریان، سنی سنگھ اور نشرت بروچا نے مرکزی کردار ادا کیا۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 11:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :