’’گلاب گینگ‘‘کے بعد منفی کرداروں کی پیشکش نہیں ہوئی

بدھ 21 مارچ 2018 21:54

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ میں منفی کردار کے بعد مجھے لگا کہ میں آگے بھی منفی کردار بہترین اور عمدہ طریقے سے نبھا سکتی ہوں لیکن مجھے ایسے کرداروں کی پیشکش نہیں کی گئی جس پر بے حد حیرانگی ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ میں منفی کردار ادا کرنے میں بہت مزا آیا اور مجھے لگا کہ میں آگے بھی فلموں کیلئے بہترین ولن بن سکتی ہوں لیکن یہ میرے لئے بے حد حیرانگی کا باعث تھا کہ مجھے ایسے کرداروں کی مزید پیشکش نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہندی فلموں میں مغرب کا رنگ نہیں دیکھنا چاہتیں۔ رقص، مذاق، گیم اور دیگر چیزیں ہماری فلموں کا اہم حصہ ہیں۔ اداکارہ جوہی چاولہ ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ’’زیرو‘‘ میں کیمیو رول کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 21:54:10