نئی سائنس فکشن تھرلر فلم ’پیسیفک رِم دواًپ رائزنگ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیر ،ْ فلم نمائش کیلئے پیش

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:16

نئی سائنس فکشن تھرلر فلم ’پیسیفک رِم دواًپ رائزنگ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیر ،ْ فلم نمائش کیلئے پیش
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم ’پیسیفک رِم دواًپ رائزنگ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیر منعقد کیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ۔فلمی ستارے تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے،تو مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا جنہوں نے فوٹو گرافروں کو ریڈ کارپٹ پر پوز دئیے۔

(جاری ہے)

2013میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم’ پیسیفک رِم‘ کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہونے والی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جن کے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔ فلم جو یونیورسل پکچر کے بینر تلے سنیما گھروں میںکھڑکی توڑ نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 20:16:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :