فلم ’’داس دیو‘‘ اب27 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

فلم ’’داس دیو‘‘ اب27 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

منگل اپریل 12:53 pm
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’داس دیو‘‘ اب27 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ودا داکار راہول بھٹ اور ریچا چڈھا کی فلم ’’داس دیو‘‘20 اپریل کے بجائے اب 27اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، کیونکہ 20 اپریل کو بالی وڈ کی چار دوسری فلمیں اور کچھ علاقائی فلمیں بھی ریلیز ہونا تھیں اس لئے فلم ’’داس دیو‘‘ کے فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم ایک ہفتہ بعد یعنی 27 اپریل کو ریلیز کریں گے۔

(خبر جاری ہے)

فلم میں راہول بھٹ( دیو)، ریچاچڈھا (پارو) اور ادیتی رائو حیدری( چاندنی) کا کردارادا کر رہی ہیں ،

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

فلم کی دیگر کاسٹ میں سائوربھ شکلام ویپن شرما، دلیپ تاہل، دیپ راج رانا، انیل شرما اور سہیل کپور شامل ہیں جبکہ انوراگ کشیپ اور وینیت سنگھ بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے۔