سعودی عرب میں اشیائے خوردونوش مہنگی

منگل 24 اپریل 2018 11:00

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سعودی حکام نے کہا ہے کہ مارچ 2018ء کے دوران کھانے پینے کی 65 اشیاء کے نرخوں میں اضافہ اور 22 میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ میں جاری محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق تمام شہروں میں چاول دال، آٹا چینی،گوشت اور مچھلی سمیت مجموعی طور پر 65 اشیائے خوردونوش کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ مرغی کے نرخوں میں 9.6 فیصد ، چاول میں 8.5 اور آٹے کے نرخ میں 7.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسی ماہ کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

وقت اشاعت : 24/04/2018 - 11:00:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :