وکرانت ماسے نے سوجوئے گھوش کے کام کو عظیم شاہکار قرار دے دیا

منگل 24 اپریل 2018 13:01

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بھارتی ٹی وی و فلم اداکار وکرانت ماسے نے ہدایتکار سوجوئے گھوش کے کام کو عظیم شاہکار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی وی و فلم اداکار وکرانت ماسے نے ہدایتکار سوجوئے گھوش کے کام کو سراہتے ہوئے اس کو ان کے عظیم شاہکار کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سوجوئے گھوش کے ساتھ کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا،ان کے ساتھ کام کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 24/04/2018 - 13:01:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :