نوجوان فلم میکر سینئر فنکاروں کے تجربے سے فائدہ نہ اٹھا کر غلطی کررہے ہیں‘ فلمساز سہیل خان

بدھ 23 مئی 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) لالی ووڈ کے فلمسازسہیل خان نے کہا ہے کہ فلمسازی کے شعبے میں نوجوان فلم میکرز سینئر فنکاروں کونظرانداز کر کے غلط کام کررہے ہیں ‘ سینئرفنکاروں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے تو بہتر نتائج سامنے آئینگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی فلم ’’ شورشرابا ‘‘ میں نئے چہروں کے ساتھ سینئر فنکاروں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں سینئرفنکاروں کے نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر فلمیں ٹیلی فلم لگتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں جہاں نئے فنکاروں کو متعارف کروایا جاتا ہے وہیں سینئرفنکاروں کو اہم کرداروں میں کاسٹ کیا جاتا ہے جس سے نوجوان فنکاروں کواپنے سینئرز سے سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔
وقت اشاعت : 23/05/2018 - 16:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :