25جولائی کو ہونیوالے انتخاباب میں لازمی اپنے ووٹ کا استعمال کرینگے‘فنکاروں کا عزم

ہر پاکستانی کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہیے ،اس مرتبہ پاکستانی عوام کو بہترین قیادت میسر آئے گی

پیر 16 جولائی 2018 13:13

25جولائی کو ہونیوالے انتخاباب میں لازمی اپنے ووٹ کا استعمال کرینگے‘فنکاروں کا عزم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے کہا ہے کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخاباب میں ہم لازمی اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)

اداکار شان ، غلام محی الدین ، اچھی خان ،معمر رانا ، سعود ،ریمبو ،حیدر سلطان ، افتخار ٹھاکر ،مہک نور ، مدیحہ شاہ ،عاصمہ لتا ،شبنم مجید،حمیرا ارشد ، نیلم منیر ،مائرہ خان ، عروہ حسین ، ماورا حسین ،احسن خان ،عمران بخاری ، نعمان اعجاز ،بشریٰ انصاری سمیت دیگر فنکاروں نے کہا کہ ہم پہلے بھی اپنے ووٹ کا استعمال کرتے رہے ہیں مگر اس مرتبہ ہم نے طے کیا ہے کہ کسی بھی چھوٹ میں حصہ نہیں لینا پہلے ووٹ کا استعمال کریں گے اور بعد میں دوسرے کام ہوں گے ۔

فنکاروں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ اچھی قیادت سامنے آسکے جو عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے اور ہمیں یقین ہے کہ اس مرتبہ پاکستانی عوام کو بہترین قیادت میسر آئے گی۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 13:13:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :