فلم ’’ملک‘‘ آئندہ ہفتے رلیز ہونے کو تیا ر

ہفتہ 21 جولائی 2018 12:33

فلم ’’ملک‘‘ آئندہ ہفتے رلیز ہونے کو تیا ر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) بالی وڈفلمساز ابھینو سنہا کی فلم ملک آئندہ ہفتے رلیز ہونے والی ہے جو دہشت گردی، مسلمان اور ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں سے سوال کرتی نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

بھا رتی ذرائع ابلا غ کے مطا بق فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے موقعے پر فلمسازابھنیو کا کہنا تھا کہ کسی بھی انڈین مسلمان کو کسی کے سامنے یہ ثابت کرنے ضرورت کیوں ہو کہ وہ اپنے وطن سے محبت کرتا ہے یا نہیں۔فلم میں تاپسی پنوں نے ایک وکیل کا کردار ادا کیا ہے۔ ابھینو کا کہنا ہے کہ یہ فلم کسی حکومت یا تنظیم کے بارے میں نہیں بلکہ خود بھارتی شہریوں کے بارے میں ہے کہ ہم کیسے خود اپنا ہی بیڑہ غرق کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/07/2018 - 12:33:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :