سینئر اداکاروں کیساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، ادکارہ ردا عاصم

بچپن سے ہی چائلڈ سٹار کے طور پر کام کرتی آرہی ہوں،نوربی بی میں کام کا تجربہ اچھا رہا،گفتگو

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء)اداکارہ ردا عاصم نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل نور بی بی میں سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی ڈراموں میں چائلڈ سٹار کے طور پر کام کرتی آرہی ہوں اور ابھی ڈرامہ پروڈیوسر برکت صدیقی کی ڈرامہ سیریل نور بی بی میں بھی اداکاری کی جس میں سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور خاص طور پر سینئر اداکارہ زیب چوہدری نے میری بڑی رہنمائی کی وہ واقعی ایک بڑی اداکارہ ہونے کے ساتھ خوشگوار اور زندہ دل کی مالک بھی ہیں اور مجھے انکے ساتھ سیٹ پر کام کرتے ہوئے وقت کا احساس ہی نہیں ہوتا تھا ۔

وقت اشاعت : 22/07/2018 - 19:20:43