گلوکاری کے میدان میں محنت اور لگن سے کام کرنیوالا ہی عزت ومقام حاصل کریگا‘رابی پیرزادہ

سفارشی لوگوں کا کوئی مستقبل نہیں ، نئے ٹیلنٹ کا گلوکاری کے شعبے کی طرف راغب ہونا خوشی کی بات ہے‘گلوکارہ

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:03

گلوکاری کے میدان میں محنت اور لگن سے کام کرنیوالا ہی عزت ومقام حاصل کریگا‘رابی پیرزادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء)معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں آنے والے نوجوان با اعتماد ہیں جس سے انہیں کامیابی مل رہی ہے ،نئے ٹیلنٹ کا اس شعبے کی طرف راغب ہونا کستانی میوزک کی ترویج کے لئے نہایت خوشی کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئے آنے والوںکو سینئرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے اور کبھی بھی سیکھنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ سفارشی لوگوں کی اس شعبے میں کوئی جگہ نہیں جو جتنی زیادہ محنت اور لگن سے کام کرے گا صرف وہی جلد عزت اور مقام حاصل کرسکے گا ۔

وقت اشاعت : 14/09/2018 - 13:03:18

Rlated Stars :