مہیش بھٹ جادوئی فلم ساز ہیں، ورون مترا

منگل 25 ستمبر 2018 12:14

مہیش بھٹ جادوئی فلم ساز ہیں، ورون مترا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بھارتی اداکارورون مترا کا کہنا ہے کہ مہیش بھٹ جادوئی فلم ساز ہیں۔ فلم ’’جلیبی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ورون مترا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہیش بھٹ جادوئی فلم ساز ہیں اور مہیش بھٹ نہ صرف ایک اچھے پروڈیوسر ہیں بلکہ اداکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ عکسبندی کے دوران کچھ ایسے سین تھے جو وہ صحیح طور پر ادا نہیں کر پا رہے تھے تو مہیش بھٹ نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو سمجھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ اداکار کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپی پریشانی جاننے والے انسان ہیں۔ فلم ’’جلیبی‘‘ 12 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں ورون مترا ریا چکرا بورتی کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 12:14:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :