اقلیتوں کے حقوق کے موضوع پر بننے والی ڈرامہ سیریل ’’ مریم پریرا‘‘دو ٹی وی چینلز سے آن ائیر

ڈرامہ سیریل احسن خان پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی ہے ، اقلیتوں کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں‘ احسن خان

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء)اقلیتوں کو درپیش مسائل اور ان کے حقوق کے موضوع پر احسن خان پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل ’’ مریم پریرا‘‘بیک وقت دو ٹی وی چینلز سے آن ائیر ہے ۔ ڈرامہ سیریلز میں اداکار احسن خان ، سعدیہ خان ،لیلیٰ زبیری، ایوب کھوسو، سمی راحیل، رشید ناز، حماد عرفان اور دیگر نے کردار نبھائے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈامے کے ڈائریکٹر اقبال حسین ہیں ۔ احسن خان نے مذکورہ پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کا موضوع اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اقلیتوں کی شمولیت کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل میں نہ صرف اقلیتوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے بلکہ ان کے حل کے لئے بھی لائحہ عمل دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/10/2018 - 12:40:16