آج کل ہرکوئی خود کوفلمی تجزیہ کار سمجھنے لگا ہے سنیل شیٹھی

پیر 12 نومبر 2018 17:42

آج کل ہرکوئی خود کوفلمی تجزیہ کار سمجھنے لگا ہے سنیل شیٹھی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) بولی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی فلم ’ٹھگس ا?ف ہندوستان‘ کو ملنے والے منفی ریویوز پر اپنی مایوسی کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ا?ج کل ہر کوئی خود کو فلموں کا تجزیہ کار سمجھنے لگا ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ’مجھے کافی مایوسی ہوئی کہ فلم کو اتنی زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیوں کہ میرے کئی دوستوں نے ٹھگس آف ہندوستان سینما میں دیکھی اور انہیں فلم بیحد پسند ا?ئی، یہ پیسا وصول فلم ہے کیوں کہ اسے بہت بڑے اسکیل پر تیار کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 17:42:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :