اداکارہ ردا عاصم ،سینئر اداکار انجم حبیبی نے اپنی سالگرہ منائی

بدھ 14 نومبر 2018 12:56

اداکارہ ردا عاصم ،سینئر اداکار انجم حبیبی نے اپنی سالگرہ منائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) سینئر اداکار انجم حبیبی اوراداکارہ ردا عاصم نے اپنی اپنی سالگرہ منائی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی کے سینئر و معروف اداکار انجم حبیبی نے اسلام آباد میں اپنی سالگرہ اپنے اہل خانہ کیساتھ منائی ۔ اس موقع پر انجم حبیبی نے اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔ تقریب میں شریک مہمانوںنے انجم حبیبی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کے ساتھ ان دراز عمری کی دعائوں کیساتھ ان کو تحائف بھی پیش کئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اداکارہ رداعاصم نے بھی اپنی سالگرہ لاہور میں اپنے والدین کے ساتھ منائی اورانہوںنے بھی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ اس مو قع پر انہوںنے کہاکہ مجھے اپنی سالگرہ کی خوشی ہے اور اس موقع پر میں اپنے پرستاروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میری والدہ کی صحت یابی کیلئے دعاکریں ۔ رداعاصم نے کہاکہ میری والدہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور میری لبوں پر یہی دعارہتی ہے کہ خدامیری والدہ کو صحت اورسلامتی کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے ۔رداعاصم کی والدہ نے اپنی بیٹی کو سالگرہ پر ڈھیروں دعائیں دی۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 12:56:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :