لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی

ڈاکٹر اجمل ملک کی نئی پاکستانی پنجابی فلم نے اپنی شاندار رنگارنگ پریمیم ریلیز تقریب میں ہی ’’عوامی پذیرائی ایوارڈ‘‘ حاصل کر لیا

جمعرات 2 مئی 2024 11:32

لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی،تفصیلات کے مطابق ہدائتکار ڈاکٹر اجمل ملک کی نئی پاکستانی پنجابی فلم’’نولونوٹینشن‘‘نے اپنی شاندار رنگارنگ پریمیم ریلیز تقریب میں ہی ’’عوامی پذیرائی ایوارڈ‘‘ حاصل کر لیا۔ لاہور کے معروف گلستان سینما میں کامیڈی، رومانس اور ٹریجڈی مناظر سے بھر پور فلم نے باقاعدہ ریلیز سے پہلے ہی شائقین کے دل جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ ’’نو لونو ٹینشن‘‘ پاکستانی سینماؤں میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

’’نو لو،نو ٹینشن‘‘ کے ہیرو سیف خان ہیں جن کی شاندار اداکاری سے فلمی دنیا میں کئی نئے ریکارڈ قائم ہونگے شائقین کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کی صورت میں انہیں ماضی کے لیجنڈ اداکار یوسف خان نظر اے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم بینوں، فیملیزنے کامیڈی،رومانس اور ٹریجڈی مناظر سے بھر پور فلم ’’نو لو،نو ٹینشن‘‘ کو پریمیم شو پر ہی پاکستان کی سپر ہٹ پنجابی فلم قرار دے دیا۔

فلم کی ہیروئن عالمی شہرت یافتہ سٹیج اداکارہ مہک نور ہیں جن کی رومانٹک اداکاری تو عروج پر رہی ہی لیکن ایک غریب کی بیٹی کی دل آویز اداکاری سے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ فلم ’’نو لو،نو ٹینشن‘‘ میں اداکار آغا ماجد کی شاندار حقیقی جذباتی اداکاری نے پریمیم شو پر ایسا سماع باندھا کے شائقین اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے۔سپر ہٹ فیملی پنجابی فلم ’’نو لو،نو ٹینشن‘‘ میں فلم کی ہیروئن مہک نور کے ساتھ ساتھ صوبیہ مہر اور رینا ملتانی بھی رومانٹک کوئین کے طور پر یادکار ڈانسر ثابت ہوئیں اور خوب داد وصول کی۔

دیگر اداکاروں میں سردار کمال۔شاہد خان۔ حامد رنگیلا،قیصر پیانے بھی اداکاری کے شاندار جوہر دیکھائے۔ دی سنٹرل فلم سنسر بورڈنے فلم کو باقاعدہ ریلیز کے لئے پاس کر دیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک جبکہ پروڈیوسر یونس ملک المعروف جونی ملک ہیں۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 11:32:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :