مائوں کو بیٹے اور بیٹی میں تفریق نہیں کرنی چاہیئے، سونم کپور

بدھ 14 نومبر 2018 14:44

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ مائوں کو بیٹے اور بیٹی سے برابری سلوک کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ سونم کپور نے ’’می ٹو‘‘ تحریک کے بارے میں معاشرتی طور پر اقدامات کے بارے میں رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر مائیں بیٹے کو بیٹی پر فوقیت دیتی ہیں جو کہ سراسر غلط عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رویے سے لڑکیاں اپنے اوپر ہونے والی معاشرتی ناانصافی کے خلاف آواز نہیں اٹھتیں اور ہراساں ہونے کا شکار ہوتی رہتی ہیں جسکا خاتمہ ہونا ضروری ہے ۔ سونم نے کہا کہ اس تفریق کو ختم کرنے میں مائیں اہم کردار ادا کر سکتیں ہیں۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 14:44:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :