اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

بدھ 24 اپریل 2024 20:39

اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے لیے استعمال کیے جانے والی پستول پولیس نے برآمد کرلیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی سینئر ٹیم نے گزشتہ روز دریائے تاپی میں تلاش کا کام شروع کیا تھا جس کے بعد دریا سے 2 پستول، 13 گولیاں اور 3 میگزین برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کے مطابق گرفتار دونوں شوٹرز نے مبینہ طور پر یہی اسلحہ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا تھا کہ فائرنگ کرنے کے بعد اسلحہ گجرات کے علاقے سورت میں دریائے تاپی میں پھینک دیا تھا۔ یاد رہے کہ سلمان خان کے ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع گیلکسی اپارٹمنٹس کے باہر 14 اپریل کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/04/2024 - 20:39:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :