بھنگڑا سٹار ناصر بیراج کی شاندارپرفارمنس، یورپی یونین کے سفیربھی جھوم اٹھے

منگل 18 دسمبر 2018 12:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) بھنگڑا سٹار ناصربیراج نے اپنی شاندارپرفارمنس سے یورپی یونین کے سفیروں کو بھی جھومنے پر مجبورکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزعلی آڈیٹوریم میں معذوربچوں کی بہبودکیلئے ایک تقریب منعقدکی گئی جس میں یورپی سفیروں نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی ،اس تقریب میں بھنگڑا سٹارناصربیراج نے بھی اپنی شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کیااوراپنے فن سے یورپی یونین کے سفیروں کو گرویدہ بنا لیا،یورپی یونین کے سفیر ناصربیراج سے ایک گیت کو بار بار سننے کی فرمائش کرتے رہے،اس تقریب میں یورپی یونین کے سفیر ناصربیراج کے ساتھ خود بھی جھومتے رہے اور ناصربیراج کو داددیتے رہے۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:31:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :