عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ اچھا وقت گزرا،ان کا واحدشاگردہوں،طارق خوشحال نوشہروی

جمعرات 17 جنوری 2019 12:15

نوشہرہ ورکاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء)مشہورزمانہ گیت ’’کتھے اج چلی ایں گلابی سوٹ پا کے‘‘کو گاکر ملک گیرشہرت حاصل کرنے والے نوشہرہ ورکاں سے تعلق رکھنے والے معروف فوک گلوکارطارق خوشحال نوشہروی نے کہا کہ عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی میرے استادہیں ،کئی سال تک ان کے ساتھ رہا،ان کے ساتھ اچھا وقت گزرا،’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا واحدشاگردہوں،آج بھی اپنے گھرمیں ان کی تصویرلگا رکھی ہے،طارق خوشحال نوشہروی نے کہا کہ میں زندگی کے ہر دن کو آخری دن سمجھ کر گزارتا ہوں اور ہروقت خوش رہنا میری عادت ہے‘ مایوس اور افسردہ لوگوں کو دیکھ کر دل کو تکلیف ہوتی ہے‘ گلوکاری میں جو نام اور مقام ملا یہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا‘ جب تک جی کرتا رہا گلوکاری کرتی رہوں گا۔

(جاری ہے)

طارق خوشحال نوشہروی نے کہا کہ گلوکاری ٹائم پاس کرنے اور صرف پیسے کیلئے نہیں کی جا سکتی کیونکہ کامیاب گلوکار وہی ہوتا ہے جو شوق اور دل سے گلوکاری کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں مشکلات آتی جاتی رہتی ہیں مگر میں حالات کا مقابلہ کرتا ہوں اور ہروقت خوش رہتا ہوں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 12:15:56