- Home
- شوبز
- بچپن سے ہی جانتا تھا مجھ میں اچھا گلوکار بننے کی صلاحیت ہے ، استاد غلام علی خان ،ابتداء میں معاشی ..
بچپن سے ہی جانتا تھا مجھ میں اچھا گلوکار بننے کی صلاحیت ہے ، استاد غلام علی خان ،ابتداء میں معاشی مسائل کا سامنا رہا ، کئی کئی ماہ بھوکا رہنے کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا ،20ہزار کے قریب غزلیں اور گیت گا چکا ،ہمیشہ منفرد کام کو ترجیح دی ،پاکستان نے میوزک میں بہت بڑے بڑے نام پیدا کئے ، یہ مٹی بہت زرخیز ہے ، انٹرویو
جمعہ 23 مئی 2014 00:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) معروف غزل گائیک استاد غلام علی خان نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی جانتا تھا کہ مجھ میں اچھا گلوکار بننے کی صلاحیت ہے ، ابتدا میں معاشی مسائل کا سامنا بھی رہا ، کئی کئی ماہ بھوکا رہنے کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے جب ہوش سنبھالا تو مجھے ایسا لگا کہ میں ایک اچھا گلوکار بن سکتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی آئینے کے سامنے کھڑا ہوتا تھا تو سجنے سنورنے کی بجائے گانے کی کوشش کرتا تھا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گلوکاری کا آغاز ساٹھ کی دہائی میں ریڈیو سے کیا جس کے بعد یہ سلسلہ ایسا چلا کہ اب تک جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیس ہزار کے قریب غزلیں اور گیت گا چکا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ منفرد کام کو ترجیح دی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میوزک کی دنیا کے بہت بڑے نام پیدا ہوئے یہاں کی مٹی بہت زرخیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی تہذیب اور ثقافت کو سامنے رکھ کر دنیا کے ہر ملک میں جا کر گاتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فیملی میں گائیکی کو آگے لانے کیلئے بیٹے عامر علی کو تیار کرلیا ہے جو ایک گلوکار بننے کے علاوہ میر نظر میں ایک اچھے موسیقار بھی ہیں ۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Benedict Cumberbatch
Yasir Nawaz Baloch
honey singh
Huma Mir
Kangana Ranaut
Waqar Zaka
sultan rahi
Carice van Houten
Charlie Hunnam
Lady Gaga
Badar Khalil
Talat Hussain
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ