ویڈیو گیم” دِی وِچر-3وائلڈ ہَنٹ” کاٹریلر جاری

اتوار 26 اپریل 2015 13:04

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مشہور ویڈیو گیم سیریز “دی وِچر”کے تیسرے حصے ” دِی وِچر-3وائلڈ ہَنٹ” کاٹریلر منظرِ عام پرآگیا ہے۔وارنر بروس انٹرٹینٹمنٹ کے تحت بننے والی یہ گیمAndrzej Sapkowskiکے ناول سے ماخوذ ہے جس میں کئی خطرناک مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو گیم ایک بہادرجنگجوخطرناک بلاؤں اور بھیڑیوں سے نمٹتا نظر آئیگا جس کے علاوہ دیگر کئی کردار بھی گیم میں شامل ہیں جوکھیلنے والوں کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس ماہر نشانے باز شخص کی اپنے اہداف کو نشانہ بناتی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم ایکس باکس وَن، پلے اسٹیشن فوراور پی سی کیلئے موزوں ہے جو19مئی کو لانچ کر دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 13:04:04