سوناکشی نے فلموں کا معاوضہ بڑھا دیا

جمعرات 14 مئی 2015 16:15

سوناکشی نے فلموں کا معاوضہ بڑھا دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) بالی ووڈ میں لگا تار کئی ہٹ فلمیں دینے والی سوناکشی سنہا کہتی ہیں۔ ہٹ ہو رہی ہوں تو فلموں کا معاوضہ کیوں نہ بڑھاوٴں۔ ایک کے بعد ایک ہٹ فلم دینے والی سوناکشی سنہا نے اپنا معاوضہ بڑھا کر 8 کروڑ کر دیا۔

(جاری ہے)

دبنگ گرل نے چند ماہ پہلے اکشے کی نئی فلم تھپکی ری میک کے لیے معاوضہ پانچ کروڑ روپے کیا تھا۔ مگر اب پھر انہوں نے پیسے بڑھا دیے ہیں۔ سوناکشی کہتی ہیں میری فلمیں ہٹ ہو رہی ہیں تو کیش کیوں نہ کرواوٴں۔ بات صرف میری کارکردگی کی نہیں ہے بلکہ میرے لکی ہونے کی بھی ہے۔

وقت اشاعت : 14/05/2015 - 16:15:20

Rlated Stars :