کیمرے کے سامنے کام کرنا آسان شائقین کے سامنے اپنے فن کا لوہا منوانا بہت مشکل ہے ‘ پلک رانا

پاکستانی اسٹیج فنکاروں کو صرف اپنے ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی پذیرائی ملتی ہے‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 31 مئی 2015 12:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء)اداکارہ پلک رانا نے کہا ہے کہ اسٹیج پر کام کرنا ہر فنکار کے بس کا روگ نہیں ،لائیو پرفارمنس دینے والے فنکار اس شعبے میں کبھی ناکام نہیں ہوتے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میری نظر میں اسٹیج کے سینئر فنکار اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی اسٹیج فنکاروں کو صرف اپنے ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی پذیرائی ملتی ہے جس سے ان میں مزید لگن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کیمرے کے سامنے کام کرنا آسان ہے جبکہ شائقین کے سامنے اپنے فن کا لوہا منوانا بہت مشکل ہے جنہوں نے بغیر کسی تفریق کے فوری رسپانس دینا ہوتا ہے ۔ پلک رانا نے مزید کہا کہ اگر کسی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی اور اس میں مجھے میرے کردار میں مارجن نظر آیا تو ضرور کام کرونگی ۔

وقت اشاعت : 31/05/2015 - 12:34:11