پر امن زندگی گزارنے کے لئے دوسروں کی خواہشات کا احترام کرنا نہایت ضروری ہے ‘ افتخار ٹھاکر

بدھ 27 اپریل 2016 13:12

پر امن زندگی گزارنے کے لئے دوسروں کی خواہشات کا احترام کرنا نہایت ضروری ہے ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ پر امن زندگی گزارنے کے لئے دوسروں کی خواہشات کا احترام کرنا نہایت ضروری ہے ،دوسروں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کی جا سکتی بلکہ دوسروں کے نظریات کے لئے برداشت کا جذبہ پیدا کرنا ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام سچا اور امن کا درس دینے والا مذہب ہے اور یہ ہمیں دوسروں سے محبت اور احسان کرنے کادرس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کا پیغام جس نے بھی دیا لوگوں نے ہمیشہ اسے قبول کیا مگر تشدد کے راستے کو ہمیشہ سب سے مسترد کیا ہے ۔ امن کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے برداشت کا مادہ ہونا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 27/04/2016 - 13:12:34