شادی کے بعد بپاشا باسو نے کسنگ والے سین کرنے سے منع کر دیا

جمعرات 2 جون 2016 14:00

شادی کے بعد بپاشا باسو نے کسنگ والے سین کرنے سے منع کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اب فلموں میں کسنگ والے سین نہیں کریں گی۔بپاشا باسو نے حال ہی میں اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی ہے۔بپاشا شادی کے بعد بھی فلموں میں کام کرنا جاری رکھیں گی۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی انہوں نے کرن کے کیریئر کو سنوارنے کا بیڑا بھی اٹھایا ہے۔بپاشا باسو اس بات پر غور کر رہی ہیں کہ وہ اب فلم میں کسنگ سین نہیں کریں گی. فلم سائن کرنے سے قبل ہی ہدایت کار کو اس بارے میں بتا دیں گی۔اگر ان کی یہ شرط منظور ہوتی ہے تبھی وہ فلم کرنے کے لئے ہاں کہیں گی۔

وقت اشاعت : 02/06/2016 - 14:00:16

Rlated Stars :