راکیش روشن بھارتی سنیما مالکان کے رویے سے دلبرداشتہ

جمعہ 27 جنوری 2017 17:43

راکیش روشن بھارتی سنیما مالکان کے رویے سے دلبرداشتہ
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) معروف بھارتی فلمی ہدایتکار راکیش روشن سنیما مالکان کے رویے سے دلبرداشتہ ہوگئے، کہا اگر یہ رویہ جاری رہا تو فلمیں بنانا چھوڑ دونگا۔

(جاری ہے)

بھارتی ہدایتکار راکیش روشن کی فلم قابل اور کنگ خان کی فلم رئیس کے ایک ساتھ ریلیز ہونے کا موقع آیا تو بھارتی نمائش کنندگان نے دونوں فلموں کو بھارتی سنیما گھروں میں پچاس پچاس فیصد جگہ دینے کا وعدہ کیا۔لیکن رئیس ملک کے ساٹھ فیصد اور قابل چالیس فیصد سنیما گھروں میں لگی جس پر دلبرداشتہ ہوکر راکیش روشن کا کہنا تھا کہ نمائش کنندگان طاقتور لوگ ہیں لیکن یہ لوگ اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں، نمائش کنندگان اور ڈسٹری بیوٹرز کو مل کر اس ناانصافی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

وقت اشاعت : 27/01/2017 - 17:43:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :