ہریتھک روشن نے پاکستانی مداحوں سے فلم دیکھنے کی فرمائش کر ڈالی

جمعرات 2 فروری 2017 17:21

ہریتھک روشن نے  پاکستانی مداحوں سے فلم دیکھنے کی فرمائش کر ڈالی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) بالی وڈ اداکار ریتھک روشن کی فلم ’قابل‘ کل پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔ ریتھک روشن نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا ذکر کیا۔ ساتھ ہی پاکستانی مداحوں سے فلم دیکھنے کی فرمائش بھی کرڈالی۔اداکار نے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ جتنی محبت اور پذیرائی انہیں انڈیا میں ملی ہے اتنی ہی محبت اور پذیرائی انہیں پاکستان میں بھی ملے گی۔

(جاری ہے)

سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم قابل 25 جنوری کو بھارتی سینما گھروں میں پیش کی گئی تھی جو اب تک 6125 کروڑ کی کمائی کر چکی ہے۔امید کی جارہی ہے کہ فلم پاکستانی شائقین کوبھی پسند آئے گی۔قابل ہیرو ریتھک روشن کے والد جو فلم کے سرمایہ کار بھی ہیں فلم کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو بصارت سے محروم ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ریتھک روشن، یامی گوتمی جبکہ دیگر اداکاروں میں رونک اور روہت روئے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/02/2017 - 17:21:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :