سونم کپور نے آسٹریا میں بنائی اپنی تصاویر جاری کر دیں

منگل 21 فروری 2017 12:51

سونم کپور نے آسٹریا میں بنائی اپنی تصاویر جاری کر دیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) اداکارہ سونم کپور نے آسٹریا میں بنائی گئی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

سونم کپور اپنی بہن ریحا کپور کے ساتھ آسٹریا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں نے برف باری اور خوبصورت قدرتی مناظر کی تصاویر مداحوں کے لئے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ یہاں کے قدرتی اور پرسکون مناظر سے بہت لطف اندوز ہوئیں۔ واضح رہے کہ سونم کی نئی آنے والی فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ہے۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:51:39