ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 مارچ 2017 15:37

ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2017ء) : دبئی میں گلوبل ٹیچر پرائز ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس ایونٹ کے ریڈ کارپٹ ایونٹ پر بالی وڈ فلمسٹار رنبیر کپور اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی شرکت کی اور ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ لیکن اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی وہ ویڈیو ہے جو فی الوقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں! اس ویڈیو کو رنبیر کپور کے فیب کلبز کی جانب سے اپ لوڈ کیا گیا جس کے بعد یہ ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ۔ اس ویڈیو میں ماہرہ خان رنبیر کپور سے مبینہ طور پر التجا کرتی نظر آئیں۔ لیکن اس ویڈیو کی آواز میوٹ (Mute) ہونے کی وجہ سے اس بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے کہ دونوں میں کیا بات ہوئی؟ سوشل میڈیا صارفین سمیت ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے مداحوں کے لیے یہ بات کافی تجسس کا باعث ہے کہ آخر ایسی کیا بات تھی کہ ماہرہ خان رنبیر کپور کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑی ہیں۔ دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال اس ویڈیو سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیی

وقت اشاعت : 20/03/2017 - 15:37:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :